اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,116FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

غلاموں اور چوروں کی حکومت منظور نہیں،فوری الیکشن کی تاریخ دی جائے،عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غلاموں اور چوروں کی حکومت کسی صورت میں منظور نہیں ہے یہی چاہتے ہیں کہ فوری طور پر الیکشن کی تاریخ دی جائے ۔

صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کاوزیر اعظم اور 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے ،جو لندن میں بیٹھ کر فیصلہ کر رہا ہے وہ مفرور اور سزایافتہ مجرم ہے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے ادارے تباہ ہو جائیں گے تو ملک بھی تباہی کی طرف گامزن ہو جاتا ہے ۔ ایف آئی اے ہماری آنکھوں کے سامنے تباہ ہو رہا ہے ۔ایف آئی اے نے بڑی محنت کے ساتھ ان کے خلاف اربوں روپے کے کیسز بنائے ۔ان کے خلاف کیس بنانے والا ایک شخص ہارٹ اٹیک سے مر گیا اور دوسرا زندگی کی جنگ میں مبتلا ہے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بتاؤں گا کہ کون سا زہر ہے جو کھانے میں ملاؤ تو ہارٹ اٹیک ہوتا ہے ۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے ساتھ وہی ہوگا جو ایم کیوایم نے کراچی میں پولیس کے ساتھ کیا تھا ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت آئی تو انہوں نے ایم کیو ایم کے ساتھ مفاہمت کی راہ اختیار کی اور ایم کیو ایم نے چن چن کر ان پولیس والوں کو مارا جنہوں نے ایم کیو ایم کے خلاف کیس بنائے تھے،جس کی وجہ سے آج تک دوبارہ کراچی میں پولیس اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو سکی ۔کراچی کے حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے رینجرز کو بلانا پڑا ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں مدد کی تو 80 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اس میں قربانیاں دیں سب سے زیادہ قربانیاں خیبرپختونخواہ کے لوگوں نے دی لیکن کسی نے ان کا شکریہ ادا نہیں کیا بلکہ امریکہ کی جانب سے یہ کہا گیا کہ پاکستان کی وجہ سے افغانستان میں جنگ نہیں جیتی جا سکی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 2008 سے 2018 تک زرداری اور شریف فیملی نےحکومت کی ،ڈیزل بھی انہی کے ساتھ چپکا ہوا تھا ان چوروں نے ملک کو 10سال تک لوٹا ۔ان کے دور حکومت میں 400 ڈرون حملے ہوئے ہزار وں میل دور امریکہ میں ایک شخص بٹن دبا کر ہمارے ملک پر ڈرون حملہ کرتا تھا نیچے کون کون مرتا تھا کبھی کسی کو نہیں پتا چلا ، لیکن ان میں کبھی ہمت نہیں ہوئی کہ امریکا کو جواب دے سکیں ۔