اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ملک چھوڑنے سے قبل عمران خان اور فواد چوہدری کو سرپرائز دوں گا، عامر لیاقت

تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں ملک چھوڑنے سے قبل عمران خان اور فواد چوہدری کو سرپرائز دوں گا۔

عامر لیاقت نے کردار کشی کاذمہ دار فواد چوہدری اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو ٹھراتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم کے اعلی ذرائع نے مجھے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم
کے جس ٹولے کوفواد چوہدری دیکھتے ہیں انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت میری کردار کشی کی مہم چلوائی تاکہ عمران خان جومجھ سےسخت ناراض ہیں، خوش ہوسکیں, خان صاحب میں تو یہاں سے جا رہا ہوں لیکن دیکھ لیجیے۔

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپ کےچاپلوسوں نے پانچ دن تک آپ کی سیاست کو چونا لگادیا، میں نفرت و محبت کے جذبات کا ایک ایسا عکس ہوں کہ پاکستان میں جب مجھ پربحث شروع ہوتی ہے تو گھر گھر کبھی شادی اور کبھی تنسیخ نکاح کادعوی ہی اتنا اہم موضوع بن جاتا ہے کہ آپ کے جلسے لگتا ہے کل سے شروع ہوں گے۔

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ابھی یہ بات تحقیقات کے مراحل میں ہےلیکن فواد پھپھولے کی یہ حرکت درست ثابت ہوئی تمیں قوم کو کل اپنادرد اورکردار بتاچکا کہ میں کسی کی کردار کشی یا خواب گاہ کی رودادوں بلکہ کسی بھی نجی معاملے کی تشہیر پریقین نہیں رکھتامگرقبل ازروانگی آپ کو اور فواد کو سرپرائز دوں گا، وعدہ ہے۔