اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,195FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عراق ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ مٹی کےطوفان کی زد میں

عراق میں ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ آنے والے ریت کے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے ۔عالمی میڈیا کے مطابق عراق میں ریت کے شدید طوفان کے نتیجے میں بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے فلائٹ آپریشن روک دیا گیا جبکہ سرکاری اسکولوں اور دفاتر کو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق بغداد کے انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے فلائٹ آپریشن غیر معینہ مدت تک بندرہے گا ۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث اس وقت بغداداور جنوبی صوبے میں سینکڑوں افراد سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران اسپتالوں میں آنے والے مریضوں میں 70 فیصد لوگ سانس کے مرض میں مبتلا تھے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی دارالحکومت بغداد سمیت مختلف شہروں میں ریت کے طوفان کے باعث آسمان نارنجی اور پیلے رنگ میں تبدیل ہوگیا تھا ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ عراق کو 272 دنوں تک مٹی کے طوفان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ بارشیں نہ ہونے کے باعث اور مسلسل گرم ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔