اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہور ہائی کورٹ : وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلف کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے کے خلاف اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست لاہور ہائی کورٹ نے سماعت کے لئے منظور کرلی ۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس امیر بھٹی آج کیس کی سماعت کریں گے ۔ پر ویزالٰہی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز نے وزیراعلی منتخب ہونے کے لئے مطولبہ درکار ووٹ حاصل نہیں کیے ۔درخواست کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حمزہ شہباز کے پاس مطلوبہ نمبر موجود نہیں ہیں اور ڈپٹی اسپیکر نے حمزہ شہباز کو بلاجواز وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کامیاب قرار دیا ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کیس کے فیصلے تک حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلیٰ کام کرنے سے روکا جائے ۔