اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان کے دورہ روس پر پاکستان کو سزا دینا ناانصافی ہوگی، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ میں دورہ روس کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کا مکمل دفاع کرتا ہوں ،عمران خان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے تحت یہ دورہ کیا۔

بلاول بھٹو نے نیو یاک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو علم نہیں تھا کہ روس اور یوکرائن کے درمیان موجودہ تنازع کا آغاز ہوجائے گا، عمران خان کے دورہ روس پر پاکستان کو سزا دینا ناانصافی ہوگی۔

اس سے قبل سلامتی کونسل میں امن و سلامتی سے متعلق مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کشمیری اپنی ہی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ جنوبی ایشیا کے پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل لازم ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تنازعات کی وجہ سے دنیا بھر میں انسانی بحران جنم لے رہے ہیں دنیا کو اس وقت غذائی قلت کا سامنا ہے۔ دنیا میں جنگ کے باعث لوگ بھوک کا شکار ہو رہے ہیں ۔افغانستان کی 95 فیصد آبادی غذائی قلت کے خطرات سے دوچار ہے ۔مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی تنازعات کی وجہ سے مسلسل قید اوربھوک کا شکار ہیں ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی امداد کے بجائے تجارت پر زور دے رہی ہے۔ امریکا کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں فوکس تجارت پر رہا ۔محدودو سائل کے باوجود افغانستان اور یوکرین کی انسانی بنیادوں پر امداد کی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی کے تحت دورہ روس کیا سابق وزیراعظم کے دورہ روس کا دفاع کرتا ہوں جس پر پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں ۔ہم جنگیں لڑ کرتھک چکے ہیں مزید کسی جنگ کا حصہ بننا نہیں چاہتے۔