اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان آج ملتان جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،جہاں وہ لانگ مارچ کے حوالے سے تاریخ کا اعلان بھی کریں گے ۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ تک انسانوں کا سمندر اسلام آباد سے واپس نہیں جائے گا ۔ہم اس کرپٹ اور امپورٹڈحکومت کو ہرگز قبول نہیں کرتے ،صرف الیکشن چاہتے ہیں ۔ مارچ کا مقصد حقیقی آزادی ہے ۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم انتخابات کے ذریعے تبدیلی چاہتے ہیں اور جب تک شفاف انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوتا ہم اسلام آباد سے واپس جانے والے نہیں ہیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ برصغیر کی تاریخ میں سب سے بڑا انسانی سمندر اسلام آباد آنے والا ہے ۔اسلام آباد مارچ سے پہلے ملتان میں آخری جلسہ ہوگا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنی قوم کو دوسروں کے لئے قربان نہیں کر سکتے ۔