لگژری مصنوعات کی درآمد پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری

وزارت تجارت نے لگژری آٹمز پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔38 مصنوعات کی درآمد پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق موبائل فون، آئسکریم ،میوزیکل آلات اورجیلی سمیت دیگر 38 اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق دیگر اشیاء میں گاڑیاں ،سگریٹس، ٹشوپیپرز اورفرنیچر مصنوعات شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ میک اپ آئٹمز ہیرڈرائیرزپر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ،لگژری لیدر اپریل، گوشت ،سن گلاسز کی درآمد د پر بھی پابندی لگائی گئی ہے ۔

و زارت خزانہ کے مطابق ہیٹر ،بلور ،کون فلیکس ،میٹرس ،شیمپو، لیپ ٹاپ بیگ ،خشک میوہ جات ،خشک پھل ،کارپٹ ،مچھلی ،ٹریولنگ بیگ ،سوٹ کیس اورکرا کری کی درآمد پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔