اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پنجاب اسمبلی کااجلاس 6 جون تک ملتوی

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 جون تک ملتوی کر دیا گیا ۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس چیئرمین پینل میاں شفیق کی زیرصدارت شروع ہوا ۔اجلاس سے قبل اسمبلی ہال میں گھنٹیاں بجائی گئی جس کے بعد اجلاس 6 جون تک ملتوی کر دیا گیا۔

اجلاس سے قبل سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔پولیس کی بھاری نفری اسمبلی میں تعینات تھی جبکہ ملازمین کو بھی احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا ۔پولیس کی جانب سے مال روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے اسمبلی کی طرف آنے والے راستوں کی بھی بند کر دیا گیا تھا۔ جس کے باعث عوام کو دن بھر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔