دوران پرواز پیدا ہونے والی بچی کا نام ’آسمان‘ رکھ دیا گیا

امریکا میں ہوائی سفر کے دوران پیدا ہونے والی بچی کا نام اسکائی (آسمان ) رکھا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ننھی پری ڈینور سے اورلینڈو جانے والی پرواز کے دوران پیدا ہوئی ۔

رپورٹ کے مطابق شکیریا مارٹن نامی خاتون کو جہاز میں اچانک اسقاط حمل کا سامنا کرنا پڑا۔ ایئر لائن کے عملے نے اس کی ہر ممکن مدد کی اور اسے فوراً واش روم لے گئے جہاں شکیریا نے ایک خوبصورت بچی کو جنم دیا۔

بعد ازاں طیارے کو مقررہ منزل سے قبل قریبی ہوائی اڈے پر اتارا گیا، جہاں ایک طبی ٹیم نے بچے اور ماں کی دیکھ بھال کی۔

واضح رہے کہ دوران پرواز بچوں کی پیدائش کا واقعہ کوئی نیا نہیں ہے۔ مائیں اس سے پہلے بھی کئی بار بچوں کو جنم دے چکی ہیں لیکن یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ والدین نے اسے ایک منفرد نام دیا ہے۔