اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,962FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عمران خان کا لانگ مارچ، حکومتی اتحادی جماعتوں کے بڑے آج ملاقات کریں گے

اتحادی جماعتوں کے سربراہ آج اسلام آباد میں ملاقات کریں گے

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں سابق صدرآصف زرداری پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آصف زرداری نے لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی ، ذرائع کے مطابق ملاقات میں الیکشن ریفارمز کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عمران خان کے عزائم کو کسی صورت بھی کامیاب نہ ہونے دینے پر اتفاق رائے کیا گیا۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان اوراسمبلیاں تحلیل نہیں کرے گی وہ کسی صورت بھی اسلام آباد سے نہیں ہٹیں گے۔