ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز،اسکوارڈ میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ماہ کھیلی جانے والی 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

شاداب خان کی انرجی کے بعد ون ڈے سیریز میں واپسی ہوئی ہے جبکہ با بر اعظم 16 رکنی اسکواڈ کی قیادت کریں گے ۔

آصف علی، آصف آفریدی، عثمان قادر، حیدر علی اور سعود شکیل کو ڈراپ کر دیا گیا۔

ون ڈے سیریز کے تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا۔

16 رکنی پاکستانی اسکواڈمیں شامل کھلاڑیوں کے نام

بابر اعظم(کپتان )

شاداب خان(نائب کپتان )

عبداللہ شفیق

فخر زمان

حارث رؤف

حسن علی

افتخار احمد

امام الحق

خوشدل شاہ

محمد حارث (وکٹ کیپر)

محمد نواز

محمد رضوان (وکٹ کیپر)

محمد وسیم جونیئر

شاہین شاہ آفریدی

شاہنواز دہانی

زاہد محمود