اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

اسرائیل کا دورہ کرنے والے پی ٹی وی کے اینکراحمد قریشی کو بر طرف کر دیا گیا

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سستی سیاسی شہرت کے لئے منفی اقدام کرنے والے کسی قومی مفاد کا تو خیا ل کریں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے دورے میں شامل پی ٹی وی کے اینکراحمد قریشی کو ٹرمینیٹ اور آف ائیر کردیاگیا ہے ۔مذکورہ اینکر اپنی ذاتی حیثیت میں دورے پر گیا تھا۔

یاد رہے کہ احمد قریشی سمیت6 پاکستانیوں نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔ پاکستانی وفد نے دورے کے دوران اسرائیلی صدر سے بھی ملاقات کی تھی ۔ پاکستانی وفد میں شامل 4 افراد امریکی نژاد تھے ۔