اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

وزیراعظم نے بجٹ کے معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم شہبازشریف نے نئے مالی سال کے بجٹ پرہنگامی اجلاس بلالیا۔اجلاس میں میں شہباز شریف کو وزارت خزانہ کے حکام کی جانب سے بجٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج ہوگا جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا جب کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ اورسپریم کورٹ کے فیصلوں پربھی کابینہ اراکین اپنی رائے دے گی۔
اجلاس میں وزیراعظم دورہ ترکی سے متعلق بھی کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیں گے اور وزیراعظم کابینہ اجلاس کے بعد دورہ ترکی کیلئے روانہ ہوں گے۔کابینہ ڈویژن نے اجلاس کا 7 نکاتی نیا ایجنڈا جاری کردیا۔