اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دعا زہرہ اور اس کے شوہر کی لوکیشن کاپتا چل گیا

کراچی سے لاہور میں جا کر پسند کیا شادی کرنے والی دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر احمد کی سیالکوٹ میں موجودگی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا اور اس کا شوہر سیالکوٹ میں موجود ہیں جو کہ بار بار اپنی لوکیشن تبدیل کر رہے ہیں ۔ ایف آئی اے اور پولیس کی ٹیم دنوں کولے جانےکے لیے سیالکوٹ میں موجود ہے۔

یاد رہے کہ دعا زہرہ کے عدم پیشی کے باعث سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی کو غفلت برتنے پر تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم دعا اور اس کے شوہر کی گرفتاری کے لیے متحرک ہے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ وہ دعا اور اس کے خاوند کی گرفتاری کے لیے سندھ پولیس کی ہر ممکنہ معاونت کی جا رہی ہے۔ لاہور اور کراچی کی ٹیمیں دونوں کو لینے کے لیے اس وقت سیالکوٹ میں موجود ہیں ۔