اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,690FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عوام کو مزید دبائیں گے تو قوم معاف نہیں کرے گی ، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس مشکل فیصلوں کے علاوہ اور کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا

اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرس میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے بجٹ میں مشکل فیصلے کیے لیکن اگر ہم عوام کو مزید دبائیں گے تو قوم ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی ۔گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیول سبسڈی دی ۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے۔ہمیں اپنی معیشت کو درست کرنا ہو گا اگر معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو پاکستان کی کمزور معیشت اتنا بوجھ اٹھا نہیں پائے گی ۔گیس کے شعبے میں نقصان ہو رہا ہے پتا نہیں وہ چوری ہو جاتی ہے یا اڑ جاتی ہے۔گیس کے حوالے سے 400 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے ۔فیکٹریوں کو گیس کی فراہمی بند نہیں کر سکتے اس سے ملک کو روزگار ملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں کبھی اتنا مشکل وقت نہیں دیکھا۔بجلی میں 1100 ارب روپے سے زیادہ کی سبسڈی دی گئی ۔بجلی کے نرخوں میں کچھ درستگیاں کرنے کی گنجائش ہے۔