اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

محکمہ موسمیات نے بارش کی نویدسنا دی

شدید گرمی کے بعد محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ، پوٹھوہار،خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان میں بارش کی نوید سنائی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایاگیا کہ آج شام کے اوقات میں خوشاب،لیہ ، بھکر،سیالکوٹ اور گوجرانولہ میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ لاہور ڈی جی خان اور رحیم یار خان میں گرم چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کراچی سمیت وسطی سندھ کے چند اضلاع میں بادل اور سورج کی آنکھ مچولی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

پشاور سمیت دیر،مردان ،چترال اور وزیر ستان میں بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔