اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارت: توہین آمیز بیانات کے خلاف آوازبلند کرنے والے مسلمانوں کے گھر مسمار کیے جانے لگے

مودی سرکار نے توہین آمیز بیانات کے خلاف آواز بلند کرنے والے مسلمانوں کو دبانے کے لیے مظالم کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔


بھارتی شہر الہ آباد میں مسلمان رہنما جاویداحمد کو رات گئے گھر سے گرفتار کرنے کے بعد آج صبح ان کے گھر پر بلڈوزر چڑھا دیے گئے۔

سوشل میڈیا پر ہندو انتہا پسند حکومت کے خلاف آوزا بند کرنے والے مسلمان رہنما جاوید احمد اور ان کی بیٹی آفرین فاطمہ اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن چکی ہیں ۔جن کے خلاف مودی سرکار ظالمانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں ۔

آفرین فاطمہ کا کہنا ہے کہ رات گئے ان کے والدین کو گھر سے حراست میں لیا گیا جس کے بعد دوپہر تک انہیں گھر خالی کرنے کی مہلت دی گئی تھی ۔ دوسری جانب مودی سرکار نے مسلمانوں کی ریلیوں اور جلوسوں کو روکنے کے لیے پولیس کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز سے شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں ابھی تک 6 مسلمان پولیس گردی کا نشانہ بن چکے ہیں ۔ دہلی ،الہ آباد، کان پور میں احتجاجی مظاہرے کرنے والے درجنوں مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے ان کو جبری حراست میں لینے کا سلسلہ جاری ہے۔