اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

958,177FansLike
10,004FollowersFollow
575,500FollowersFollow
200,591SubscribersSubscribe

امید ہے اکتوبر تک گرے لسٹ سے نکل جائیں گے،معاملے پر جشن منانا قبل ازقت ہو گا، حناربانی کھر

وزیر مملکت حنا ربانی کھر کا کہنا ہے گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہوچکا ہےامید ہے پاکستان کواکتوبر تک کلیئر قرار دے دیاجائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ فیٹف نےپاکستان کی شرائط پوری کرنے کی کوششوں کو تسلیم کرلیا ہے ۔فیصلے سے پاکستان کی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیٹف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے 2 ٹاسک دیے تھےجوکہ پاکستان نے کامیابی کے ساتھ پورے کر لیے ہیں پاکستان کی کوششیں دوسرے ممالک کے لیے ماڈل کی حثیت رکھتی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مشکل دور میں باہمی اتحاد سے کام کیا۔ہماری کامیابی 4 سال کےمشکل سفر کا نتیجہ ہے۔حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں لیکن ریاست نے جو کام کیا وہ قابل تعریف ہے۔

حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کو روکنے ک موثر اقدامات اٹھائے۔فیٹف نے کہا کہ پاکستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔رکن ممالک نے بھی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔اب پاکستان پر کوئی بھی اقدامات زیر التوا نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سفر کا آغاز ہے احتتام نہیں ۔ہمیں ترقی کے لیے کوششیں جاری رکھنی ہو ں گی ۔پاکستان کی ہمیشہ یہ کوشش رہے گی کہ دوبارہ کبھی گرے لسٹ میں نہ جائیں ۔