اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

اسمگلنگ کیس: صارم برنی کا ضمانت کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع

کراچی، بچوں کی اسمگلنگ کے کیس میں ضمانت کیلئے سماجی کارکن صارم برنی نے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا۔

سماجی شخصیت صارم برنی کے وکیل نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

ضلعی اینڈ سیشن جج ایسٹ نے صارم برنی کی درخواست ضمانت اے ڈی جے نمبر 14 کو منتقل کردی ہے۔

عدالت نے فریقین کو درخواست ضمانت کے سلسلے میں 14 جون کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بچوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے اور اسمگلنگ کے کیس میں صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

یاد رہے کہ کچھ روز پہلے ایف آئی اے کی اینٹی ہیومن اینڈ ٹریفکنگ ٹیم نے صارم برنی کو کراچی ایئر پورٹ سے حراست میں لیا تھا۔

latest urdu news

مزید خبریں