اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بھارتی لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی نئے آرمی چیف نامزد

نئی دہلی، بھارت میں لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو نیا آرمی چیف نامزد کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اوپیندرا دویدی اس وقت بھارتی فوج کے وائس چیف آف سٹاف ہیں، وہ موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کے عہدہ چھوڑنے کے بعد 30 جون کو بھارتی فوج کی کمان سنبھالیں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی 39 سالہ کیرئیر میں متعدد اہم پوسٹس پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں جبکہ موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے جنہیں پچھلے ماہ مئی کے مہینے کے آخر میں ریٹائر ہونا تھا، ان کی مدت میں 1 ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف منوج سی پانڈے کو 30 اپریل 2022ء کو آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار وزارت عظمی کا حلف اٹھایا ہے۔ مودی کی بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) 2024 کے الیکشن کے دوران لوک سبھا میں 2 تہائی اکثریت حاصل کرنے میں تو ناکام رہی لیکن اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائی۔

latest urdu news

مزید خبریں