اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کا انکشاف، ملزمان روپوش

قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈائریکٹر جنرل نے صادق آباد میں اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

ترجمان قومی احتساب بیورو (نیب) نے بتایا ہے کہ صادق آباد میں بڑے شوگر ڈیلرز کیجانب سے تاجروں کے اربوں روپے سمیت روپوش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کی بنیاد پر ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے فوری تحقیقات کا حکم جاری کردیا ہے۔

ترجمان قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق چینی اسکینڈل کے مرکزی ملزم شیخ رشید اور شریک ملزمان کاشف علی اور فیصل علی کیخلاف ڈائریکٹر انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نیب کی تفتیشی ٹیم نے صادق آباد میں چھاپا مارا، چھاپے کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے کئی جگہوں پر بھاری مقدار میں چینی کو اسٹاک کیا ہوا تھا۔

ڈائریکٹر جنرل نیب نے گوداموں سمیت تمام دکانوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں جن میں شوگر اسٹاک کی جاتی تھی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کو ملزمان کی جائیدادوں پر ریسیور کے طور پر تعینات کردیا گیا ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں