اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنیوالی ریڑھیوں کو ہٹانے کا فیصلہ

لاہور، انتظامیہ نے ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے والی ریڑھیوں کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کے مطابق لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ لانچ، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے ڈیڈلائن مقرر کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے اس بارے میں ہدایات کی ہیں کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ہٹائی جانے والی ریڑھیوں کو متبادل جگہ فراہم کی جائے۔

مریم نواز نے متعلقہ اداروں کو رکشا اور موٹر بائیک کو لین کی پابندی کیلئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ٹریفک رسپانس یونٹ 15 کال پر ٹریفک جام والے ایریا میں پہنچے گا اور ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹ کو فوری دور کرے گا۔ ٹریفک رسپانس یونٹ کو 1 ماہ کی سپیشل ٹریننگ دی گئی ہے۔

ٹریفک رسپانس یونٹ کو ریڈ کریسنٹ سے فرسٹ ایڈ کورس بھی کروایا گیا ہے۔ ہر بائیک پر ایڈریس سسٹم اور فرسٹ ایڈ باکس بھی نصب کیے جائیں گے۔ ٹریفک وارڈنز مخصوص کیمرے کے ذریعے ریکارڈنگ بھی کریں گے۔

ٹریفک رسپانس یونٹ کی لانچنگ کے بعد وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ نے لاہور میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کردی۔

latest urdu news

مزید خبریں