اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

تنخواہوں میں اضافے کی خاطر ملازمین کا اسلام آباد میں احتجاج جاری

اسلام آباد میں سرکاری ملازمین نے سیکریٹریٹ کے گیٹ پر احتجاج شروع کردیا۔

سرکاری ملازمین اسلام آباد میں سیکٹریٹ کے باہر کھڑے شدید احتجاج کررہے ہیں۔

پولیس نے مظاہرین کو سیکٹریٹ گیٹ پر ہی روک دیا ہے اور انہیں اندر نہیں جانے دے رہی لیکن ڈی سی اسلام آباد ان سے بات کرنے اور حالات کو بہتر کرنے کی کوشش کرنے پہنچ گئے ہیں۔

گریڈ 1 سے 16 کے سرکاری ملازمین جن میں پی ڈبلیو ڈی کے کارکنان اور دیگر سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں تنخواہوں میں 10 یا 15 فیصد اضافہ منظور نہیں، تنخواہوں میں اس سے زیادہ اضافہ ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے حالی ہی میں بجٹ پیش کیا گیا ہے اور انہوں نے پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں