اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

آزادی مارچ کیس: عمران خان اور شیخ رشید مقدمے سے بری

اسلام آباد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آزادی مارچ توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمے میں عمران خان، شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی و دیگر کو بری کردیاہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران نے آزادی مارچ توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے حوالے سے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی تحریک انصاف عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کو مقدمے سے بری کردیا ہے۔

صداقت علی عباسی، علی نواز اعوان سمیت دیگر ملزمان بھی بری ہونے والوں میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی قیادت پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عمران خان اور دیگر کیجانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، علی بخاری ایڈووکیٹ، آمنہ علی و دیگر نے دلائل دیئے تھے۔

latest urdu news

مزید خبریں