اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی اور اسحاق ڈار کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی

اسلام آباد، پی ٹی آئی اور وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے گفتگو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی۔

پی ٹی آئی کے وفد نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور سینیٹ میں قائد ایوان سے ملاقات کی جس میں شبلی فراز اور پالیمانی لیڈر بیرسٹر ظفر نے شرکت کی۔

اس دوران پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر بھی اس ملاقات میں شریک ہوئے تھے۔

پی ٹی آئی وفد اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کے حوالے سے بات چیت بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی جبکہ پی ٹی آئی وفد اور حکومتی وفد نے آج دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

اس موقع پر سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ رولز کے مطابق قائمہ کمیٹیاں تقسیم کریں، امید ہے کہ ہمارا مطالبہ تسلیم کرلیا جائے گا۔

latest urdu news

مزید خبریں