اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملک کا کرپٹ ترین ادارہ نیب ہے،نیب کو ختم کر دینا چاہئیے، شاہد خاقان عباس

مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب ملک کا کرپٹ ترین ادارہ ہے، آج بھی اس بات پرقائم ہوں کہ نیب کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیب کو ختم کرنے کی جتنی ضرورت کل تھی آج بھی ہے۔عمران خان نے 4 سال نیب کو بھرپور استعمال کیا۔ملک کے سابق وزیر اعظم کے خلاف کیس بنا کر اسے جیل میں رکھا گیا لیکن پھر بھی کچھ ثابت نہ ہو سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نیب کے ساتھ مل کر مجھ پر کیسز بنوائے ۔حکومتی گواہ نے خود کہا شاہد کاقان عباسی کا کیس سے کوئی تعلق نہیں ۔ایک گواہ نے کہا کہ نیب نے میرا جو بیان عدالت میں پیش کیا وہ میرا ہے ہی نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آخری وقت تک کہتا رہا اب بھی کہتا ہوں میرا کیس کیمرے لگا کر چلائیں ۔ نیب آج بھی ملک کا کرپٹ ترین ادارہ ہے۔