اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیر اعظم زرداری سے تعزیت کے لیے سرکاری جہاز پر نواب شاہ گئے ، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہر کاروبار پر ٹیکس کا بوجھ بڑھا دیا ہے، مہنگائی ہو گی تو عام آدمی شدید متاثر ہو گا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت انتخابات سے ڈر نہیں سکتی ، لیکن کراچی کے ضمنی انتخابات میں جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہے۔ تحریک انصاف کی کال پر لوگ ووٹ ڈالنے گھروں سے ہی نہیں نکلے ۔کراچی کے لوگ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ ، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی اب انتخابات سے ڈر رہے ہیں ۔یہ لوگ ملک کو دیوالیہ کرنا چاہ رہے ہیں ۔ شہباز شریف آصف زرادری سے والدہ کی تعزیت کے لیے نواب شاہ سرکاری جہاز پر گئے ۔

ان کاکہنا تھا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ امیروں پر ٹیکس لگایا لیکن اصل میں یہ ٹیکس کاروبار پر لگا ہے۔ جب بھی ٹیکس بڑھایا جاتا ہے آخر میں پیسہ عوام کی جیبوں میں سے ہی نکلتا ہے۔عمران خان کے ساتھ اس لیے ہیں کیونکہ عمران خان پاکستان کو جوڑنے کی بات کر تا ہے۔ہم نے مل کر اس ملک کو آگے کی طرف لے کر چلنا ہے۔ حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا۔