اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ہمارے 11 ارکان حج پر اور7 ملک سے باہر ہیں،سپریم کورٹ جائیں گے،پرویز الٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ہمارے 11 ارکان حج پر اور7 ملک سے باہر ہیں،ہائی کورٹ کے فیصلے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے،انتخاب کے لیے صرف 12 گھنٹے کا وقت دیا گیا۔ انتخاب عید کے بعد کرایا جائے ۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الٰہی نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت کی جانب سے دوبارہ گنتی کے لیے صرف 12 گھٹنے کا وقت دیا گیا ہے ،حیران ہوں یہ کیسے ممکن ہو گا ،کسی نے راجن پور اور کسی نےبہاولپور سے پہنچنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔ہمارے 11 ارکان حج پر جبکہ 7 ارکان بیرون ملک ہیں ۔انتخاب عید کے بعد کرائے جائیں ۔

پرویز الہی نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ باہمی مشاورت سے تمام فیصلے کیے جائیں گے ،شریفوں نے ہمیشہ ہر کام الٹا ہی کیا ہے۔