اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

یہ میرا انسٹاگرام ہے میں جو مرضی پوسٹ کروں ، منال خان کا رد عمل

اداکارہ منال خان کو کائیلی جینر کی اسٹوری شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اس حوالے سے چند دن کی خاموشی کے بعد منال خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک اور تصویر شیئر کی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ یہ پینٹریسٹ سے لی گئی تصویر ہے اور منال خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ میں آ گئیں ۔

منال خان نے آخر کار خاموشی توڑی اور اپنی انسٹا سٹوری پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں ۔

منال خان نے کہا کہ یہ میرا انسٹا ہے اور میں اس پر جو مرضی چاہوں پوسٹ کر سکتی ہوں ۔یہ میری زندگی ہے اور میں اسے اپنی مرضی سے جیوں گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس پینٹریسٹ سمیت اور بھی بہت ساری ایپس ہیں ،مجھے یہ تصاویر پسند ہیں جنہیں میں پوسٹ کرتی رہتی ہوں ۔