اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بہرو سبزواری کے بیان پرسر تسلیم خم ،خلیل الرحمان قمر

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے بہرو سبزواری کے بیان اور بعد ازاں معذرت کرنے سے متعلق رد عمل کا اظہار کر دیا۔

خلیل الرحمان قمر نے ٹوئٹر پر بہرو سبزواری کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہروز بھائی کی یہ ویڈیو دیکھ کر میری درخواست ہے کہ اس حوالے سے کوئی چینل یا ٹیوبر مجھ سے رابطہ نہ کرے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے ایسی کوئی بات نہیں، انھوں نےجوکچھ کہاوہ محض مذاق تھا۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ان سے میری محبت ایسی ہے کہ وہ میرے بارے میں جو جی میں آئے کہہ سکتے ہیں ،سر تسلیم خم۔