اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہائیکورٹ کافیصلہ ،سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے متعلق درخواست دائے کی گئی تھی ۔

تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں فیصلے تک وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب روکے جانے اور درخواست جلد مقرر کیے جانے کی استدعا کی گئی تھی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے5 رکنی لارجر بینچ نے تحریک انصاف کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے 25 منحرف ارکان کو نکال کر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دیا تھا۔

اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے 12 گھنٹوں کے اندر دوباہ گنتی کا حکم دیا گیا ہے۔اس وقت ہمارے 11 ارکان اسمبلی حج پر جبکہ 7 ملک سے باہر ہیں ۔