اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

یوکرین کے رہائشی علاقے پرروس کے میزائل حملے، 14 افراد ہلاک

کیف: یوکرین کے شہر اوڈیسا کے قریب جمعہ کو ایک روسی میزائل نے 9منزلہ اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا، جس میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

یوکرین کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے بتایا کہ آج صبح کے وقت اوڈیسا کے ایک قصبے میں 9 منزلہ رہائشی عمارت پر روس کی جانب سے میزائل برسائے گئے جس کے باعث عمارت میں آگ لگ گئی ۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق عمارت کا ایک حصہ گرنے کے بعد کچھ لوگ ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔مقامی میڈیا نے14 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مرنے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ اسپتال منتقل کیے گے 30 زخمیوں میں سے 8 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔