اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کرونا کے وار برقرار، مثبت کیسز کی شرح یومیہ 650 تک پہنچ گئی ،2 جاں بحق

پاکستان میں کرونا وبا کے مثبت کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔گزشتہ 2 ماہ کے دوران ملک میں کرونا سے متاثرہ مریضوں اور اموات کی تعد اد میں پہلی بار بڑا ضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 600سے تجاوز کرگئی۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے650کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کرونا سے متاثرہ2 مریض چل بسے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 16 ہزار 755 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کہ مثبت کیسس کی شرح 3 اعشاریہ 88 فیصد رہی ۔

ملک بھر میں کرونا میں مبتلا 138مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔