اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,399FansLike
9,985FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پیپلز پارٹی نے 17 جولائی کےضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیرقمر زمان کائرہ نے (ن ) لیگ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے الیکشن جیت کر اس فساد کا خاتمہ کرنا ہے جو پچھلی حکومت نے برپا کیا تھا ۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں وزیر ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے 20 حلقوں میں پیپلز پارٹی کی حمایت پر ان کے شکر گزار ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جب اتحادی حکومت اقتدار میں آئی تو ملک میں عمران خان نےسرکس لگا رکھی تھی ۔ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا جلد حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کے ساتھی اپنے ہی کھودے ہوئے گڑھے میں جلد گریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس خاموشی سے الیکشن کی طرف جانےکاآپشن موجود تھا لیکن ہم نے مل کر یہ فیصلہ کیا کہ ملک کو داؤ پر نہیں لگا سکتے۔ملک مفاد پر سیاست کو قربان کر دیا اور پاکستان کی اس نحوست سے جان چھوٹی ۔ ہم سب مل کر محنت اور دیانتداری سے کام رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کے ساتھیوں کی منصوبہ بندی سب کے سامنے ہے۔ عمران خان اور اس کے سہولت کار ای وی ایم کے ذریعے اسے 2 تہائی اکثریت دلوانا چاہتے تھے، شکر ہے ایسا نہیں ہوا ورنہ اس کے نتائج کچھ اور ہونے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 برسوں میں کوئی کام نہیں ہوا۔ ہم سب اتحادی مل کر کام کر رہے ہیں ۔موجودہ حکومت میں شامل تمام جماعتیں پوری ملک کی نمائندگی کرتی ہیں ۔ امید ہے کہ لوگ ہمیں دوبارہ خدمت کا موقع دیں گے۔