اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,491FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آرمی چیف کی تقرری پر میرا کبھی کوئی ایشو نہیں رہا،فوج کو کمزور نہیں دیکھ سکتا، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں کبھی بھی اپنی فوج کو کمزور نہیں دیکھ سکتا۔سرحدوں پر تعینات فوجی جوان میرے بچوں کی طرح ہیں ۔مزاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں ۔

عمران خان کاکہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری کبھی میرا ایشو نہیں رہا میں پاکستان کی غریب عوام کے لیے جدو جہد کر رہا ہوں ۔مجھے اپنی نہیں ملک کی فکر ہے۔جن کو مسلط کر دیا گیا،ڈر ہے کہ وہ ملک کا کیا حال کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بات صرف الیکشن پر ہو سکتی ہے،ملکی سیاسی معاشی حالات کا بہتر حل صرف الیکشن کی صورت میں ہی ممکن ہے۔