اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

برطانوی خاتون نے گھر میں مکڑی کو دیکھ کر پولیس کو کال کر دی

برطانیہ کے شہر یارکشائر میں خاتون نے گھر میں مکڑی کو دیکھ کر پولیس کو کال کر دی ۔

یارکشائر پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خاتون کی کال ریکارڈنگ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کر دی گئی ۔

ریکاڈنگ میں سنا جاسکتا ہے خاتون پولیس اہلکار سے فون پر بات کرتے ہوئے یہ بتاتی ہے کہ اس کے گھر میں ایک مکڑی ہے جس کی وجہ سے وہ خوف زدہ ہے۔ اس نے اطرف میں مدد کے لیے لوگوں کو پکارا بھی ہے لیکن یہاں مدد کے لیے کوئی نہیں ۔

پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر لکھا گیا کہ ہمیں ہر روز 999 ہیلپ لائن پر 120 کے قریب کالز موصول ہوتی ہیں جن میں کوئی ہنگامی حالت یا زندگی موت کی ایمرجنسی نہیں ہوتی ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ 999 ہیلپ لائن پر صرف ہنگامی صورتحال میں ہی کال کیا کریں غیر ضروری کالز پر لائن مصروف ہونے کے باعث کسی بڑے سانحہ یا کسی شہری کےجانی مالی نقصان میں مدد کرنے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔