اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی:سیلابی ریلے کی زد میں آ کر باپ بیٹا جاں بحق،کرنٹ لگنے سے 3 افراد چل بسے

کراچی میں جاری حالیہ مون سون بارشوں کے باعث شہر کے بیشتر علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ برساتی اور سیورج نالوں میں بلاکج اور تجاوزات کے باعث نالوں میں شدید طغیانی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

گزشتہ رات گڈاب لٹھ ندی سے نلکنے والے پانی کے تیز ریلے کی زد میں آ کر 2 موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا لاپتہ ہو گئے تھے۔پولیس کے مطابق برساتی نالے میں بہنے والے تیسرے شخص کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ باپ بیٹے کی لاش نکال لی گئی ہے۔

اس کے علاوہ میمن گوٹھ ملیر ندی میں طغیانی کے باعث لنک روڈ زیر آب آگئی جس کے باعث پولیس نے نیشنل ہائی وے کو سپر ہائی وے سے ملانے والی لنک روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

اس کے علاوہ کراچی کے مخلتف علاقوں میں بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق محمد علی سوسائٹی میں 15سالہ شہری سڑک پر گری ہوئی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔

کراچی کی ہاوسنگ سوسائیٹی ارسلان ہومز میں 13 سالہ بچہ بارش کے دوران گھر کے مرکزی گیٹ کو چھونے کے باعث جاں بحق ہوا۔

کورنگی میں 65 سالہ شخص گھر میں موٹر چلانے کے باعث کرنٹ لگنے کے باعث چل بسا۔