صحافی عمران ریاض خان کوچکوال میں پیشی کے بعد لاہور میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

پولیس نے عمران ریاض خان کو چکوال میں درج مقدمے کے بعد لاہور میں درج ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا۔ پنجاب پولیس نے عمران ریاض خان کو چکوال سے لاہور منتقل کردیا۔

عمران ریاض کے وکیل علی اشفاق نے بتا یا کہ اب عمران ریاض کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ان پر لاہور کے تھانہ سول لائن میں بغاوت کا مقدمہ درج ہے۔

اس سے قبل آج پولیس نےعمران ریاض خان کو مقامی عدالت میں پیش کرتے ہوئے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر عمران ریاض کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

عدالت نے لاہور پولیس کو ہدایت کی کہ عمران ریاض کو 9 جولائی تک متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے ۔ جس کے بعدمیڈیا رپورٹس کے مطابق عمران ریاض کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔