اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,302FansLike
9,999FollowersFollow
568,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان قیامت تک سڑکوں پر دھکے کھاتا رہے پھر بھی اقتدار میں نہیں آ سکے گا، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں کچھ سال پہلے ایک نوجوان نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا جس کی گولی ابھی تک میرے جسم میں ہے۔جب ملک میں نفرت کے بیج بوئے جائیں تو اسے نکلنے میں بہت عرصہ لگتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کاکہنا تھا کہ ملک اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے جسے درست فیصلوں کی مدد سے ایک ،دو سال میں ختم کیا جا سکتا ہے۔ لیکن نفرت کے بوئے ہوئے بیج معاشرے سے اتنی جلدی نہیں نکلتے۔کل کے واقع میں چند مردوں نے خواتین کو آگے کر کے ہلڑ بازی کی میں سیاست میں کوئی نیا قدم نہیں رکھا،3 عشروں سے سیاست میں ہوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ کل خواتین نے ان کے ساتھ جو کیا اسےمعاشرے کے ہر طبقے نے رد کیا۔ خواتین تھی جس کے باعث کوئی قانونی کارروائی کی طرف نہیں گیا لیکن ایسے رویوں کے باعث ملک میں خانہ جنگی بھی ہو سکتی ہے۔ اگر کل اس وقت میرے ساتھ کوئی گارڈ یا حامی ہوتا تو بات بڑھ سکتی تھی ۔

ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین عمران خان کو جہاز نہ دیتا توآ ج دھکے کھا رہا ہوتا۔عمران خان کے حامیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ زرا سوچیں ایسا شخص ملک کے لیے کتنا مخلص ہو گا جو عوام کو ایسے کاموں کی ترویج دیتا ہو۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان 10 سال سے سیاسی مخالفین کی کرادر کشی کی مہم چلا رہا ہے۔مجھ پر نارووال میں اسٹیڈیم بنانے پر کرپشن کے الزمات لگائے گئے لیکن کچھ بھی ثابت نہ ہو سکا۔ عمران خان ایسے ہی قیامت تک سڑکوں پر دھکے کھاتا رہے گا لیکن اقتدار میں نہیں آ سکتا۔