اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی : مون سون بارشوں کے باعث اموات کی تعداد17 ہو گئی

کراچی میں جاری حالیہ مون سون بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں ،مکانات گرنے اور کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں اب تک 17 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈ ن شو مارکیٹ میں کرنٹ لگنے سے 20 سالہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔منگو پیر میں 23 سالہ نوجوان کرنٹ لگے کے باعث جاں بحق ہو ا۔لانڈھی میں گھر کی گیلی دیوار سے کرنٹ لگنے کے باعث 38 سالہ خاتون چل بسی ۔مہران ٹاؤن میں 25 سالہ عبدالاخلاق دوکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے کے باوعث جاں بحق ہوا۔

اس سے قبل ایک روز پہلے گڈاب لٹھ ندی سے نلکنے والے پانی کے تیز ریلے کی زد میں آ کر 2 موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا لاپتہ ہو گئے تھے۔پولیس کے مطابق برساتی نالے میں بہنے والے تیسرے شخص کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ باپ بیٹے کی لاش نکال لی گئی ہے۔

اس کے علاوہ محمد علی سوسائٹی میں 15سالہ شہری سڑک پر گری ہوئی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔

کراچی کی ہاوسنگ سوسائیٹی ارسلان ہومز میں 13 سالہ بچہ بارش کے دوران گھر کے مرکزی گیٹ کو چھونے کے باعث جاں بحق ہوا۔

کورنگی میں 65 سالہ شخص گھر میں موٹر چلانے کے باعث کرنٹ لگنے کے باعث چل بسا۔