اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,767FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی ڈو ب گیا بارشوں نے تباہی مچا دی

کراچی میں جاری حالیہ بارشوں نے کسی بھی علاقے کو نہیں چھوڑا بلکہ ڈبو کر رکھ دیا ہے ۔ ڈیفنس اور کلفٹن کے بھی کئی علاقے زیر آب آ گئے جہاں توحید کمرشل، اتحاد کمرشل، خیابان شمشیر، مسلم کمرشل، سی ویو، بدر کمرشل اور صبا ایونیو سمیت ڈیفنس کے علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ڈیفنس، کلفٹن ، ملیر، ائیرپورٹ، آئی آئی چندریگر روڈ ، صدر، اولڈ سٹی ایریا، گلستان جوہر، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد،کورنگی اور پی ای سی ایچ ایس میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا۔وہ علاقے جہاں کبھی پانی نہیں آیا تھا وہاں پر بھی لیک بن گئے ہیں اور عوام ویڈیو بنا بنا کر اپ لوڈ کر رہے ہیں

عوام سیاستدانوں کی خاموشی کو بھی کوش رہے ہیں ۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے تیز با رش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر کے کئی علاقے ڈوب گئے جب کہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں تین افراد جان سے گئے، شہر کا بیشتر حصہ کئی گھنٹوں سے بجلی سے بھی محروم ہے۔

ان ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کیسے پورا شہر پانی میں ڈوبا ہوا اور سڑکیں بھی ڈوب چکی ہیں ۔