اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سندھ میں حالیہ مون سون کے دوران 26 اموات ہوئیں

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (پی ڈی ایم ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 10 جولائی تک صوبہ سندھ میں مون سون بارشوں کے باعث 26 اموات ہوئیں جبکہ صرف کراچی میں 14 افراد سیلابی صورتحال اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں جاں بحق ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث ہونے والے مختلف واقعات میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ کراچی میں ہونے والی اموات میں سب سے زیادہ ضلع شرقی میں ہوئیں جہاں 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس کے علاوہ کورنگی میں 4 ، ضلع غربی ، وسطی کراچی اور ملیر میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیماڑی میں سب سے زیادہ 231اعشاریہ 75 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 203اعشایہ 3کورنگی میں 191ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 132ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 123اعشاریہ 8اور ملیر میں 98 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔