کرونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہونے لگا،شرح 5 اعشاریہ 46 تک پہنچ گئی

پاکستان میں کرونا وبا کے مثبت کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔گزشتہ 2 ماہ کے دوران ملک میں کرونا سے متاثرہ مریضوں اور اموات کی تعد اد میں پہلی بار بڑا ضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 200سے تجاوز کرگئی۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے225کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کرونا سے متاثرہ1 مریض چل بسا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 4 ہزار674 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کہ مثبت کیسس کی شرح 5 اعشاریہ46فیصد رہی ۔

ملک بھر میں کرونا میں مبتلا 141مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔