اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,871FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

محمد یوسف نے ہربھجن سنگھ کے ساتھ کھانا ڈالنے والے چمچوں کے ساتھ لڑائی کا واقعہ سنا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ایک بار ان کے اور بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کے درمیان کھانا کھانے کے دوران کھانا ڈالنے والے چمچوں کے ساتھ لڑائی ہوئی اگر سعیدانوار نہ آتے تو معاملہ خراب ہو سکتا تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں محمد یوسف نے اپنے کرکٹ کے دور کا ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ 2003 میں انہوں نے ہربھجن سنگھ کو مذاق میں ایک ایسی بات کہی جو اب ٹی وی پر نہیں بتا سکتے جس کی وجہ سے ہر بھجن کو غصہ آ گیا۔

انہوں کے بتایا کہ اس کے بعد اگلے میچ کے دوران ہر بھجن کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا اس لیے وہ میچ کے دوران ثقلین مشتاق کے ساتھ بیٹھ پر میچ دیکھتے رہے۔

ثقلین نے بات چیت کے دوران رات والی بات دوبارہ ہر بھجن کو یاد کرائی جس کے بعد کھانے کے وقفے کے درمیان ہربجھن نے غصے میں آ کر مجھے مارنے کے لیے کھانا ڈالنے والا چمچ اٹھا لیا۔ان کا کہنا تھا کہ تبھی سعید انوار نے درمیان میں آ کر بیچ بچاؤ کیا، اگر سعید انور فوری طور پر درمیان میں نہ آتے تو معاملہ شاید ہاتھا پائی تک پہنچ جاتا۔