اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی :محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارش کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے کراچی اور سندھ کے مختلف اضلاع میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 18 جولائی تک کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں مون سون بارشوں کو نیا سلسلہ داخل ہو گا۔ تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی ، حیدر آباد، ٹھٹھہ اور بدین سمیت دیگر اضلاع میں ہلکی بارش ہو گی ۔ جبکہ 14 سے 18 جولائی کے دوران گرج چمک کے ساتھ مون سون بارشوں کے ایک نئے سللے کا آغاز ہو گا۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیماڑی میں سب سے زیادہ 231اعشاریہ 75 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 203اعشایہ 3کورنگی میں 191ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 132ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 123اعشاریہ 8اور ملیر میں 98 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔