اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,302FansLike
9,999FollowersFollow
568,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رحیم یار خان : دوستوں نے پیسے کے لیے دوست کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا

رحیم یار خان میں 2 کروڑ تاوان کے لیے دوستوں نے اپنے ہی دوست کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے ایک تاجر کے بیٹے کو دوستوں نے اغوا کرنے کے بعد 2 کروڑ تاوان مانگا۔ پولیس تک معاملہ پہنچا تودوستوں نے پکڑے جانے کے ڈر سے مغوی کو قتل کرنے کے بعد دفنا دیا۔

پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے لاش برآمد کی لی ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش اور چھاپہ مار کاروائیاں جا ری ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔