اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خاب تاریخ کا ایک سیاہ باب بن چکے ہیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کی کرپشن، مخالفین کو غداری سے لنک کر کے اور چور کا جھوٹا بیانیہ، بنا کر چھپ نہیں سکتی ۔

ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے جلسوں میں عوامی سمندر کی موجودگیاس بات کا ثبوت ہے کہ عمران صاحب تاریخ کا ایک سیاہ باب بن چکے ہیں۔

مہنگائی،بے روزگاری،معاشی تباہی ،فتنے، نفرت اور بھوک کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا۔عوامی فیصلے کے تحت 11 اپریل کو انقلاب آچکا ہے۔کرپشن , نالائقی نااہلی کی علامت عمران صاحب گھر جاچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 17جولائی کو مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اس حقیقت کو مزیدپختہ کرے گی۔