اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی ڈوب رہا ہے اور متعلقہ حکام اندورن سندھ میں عید منا رہے ہیں ، وسیم اختر

ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق میئر وسیم اختر کراچی کی موجودہ صورتحال پر سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ پر برس پڑے ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی بارشوں میں ڈوب رہا ہے، کہاں ہے سندھ حکومت؟ کہاں ہے کراچی ایڈمنسٹریسن ؟کہاں ہے پی ڈی ایم اے ؟

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کراچی کی صورتحال پر نا اہلی برتنے والوں کے خلاف ایکشن لیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام اس وقت سوال کر رہی ہے کہ کراچی سے اکٹھا ہونے وال ٹیکس کہاں لگ رہا ہے۔ کراچی کا ٹیکس کراچی پر ہی لگنا چائیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے دوران شہر کے تمام انڈر پاسز پانی میں ڈوبے رہے نالوں کی بروقت صفائی کیوں نہیں کی گئی ۔ شہر پانی میں ڈوب چکا ہے جبکہ انتظامیہ کے عہدے دار اندرون سندھ میں عید منا رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ایڈمنسٹریشن کو ان کے دور سے زیادہ اخیتارات حاصل ہیں ۔سارے وسائل کے ہوتے ہوئے سندھ حکومت نے پلاننگ کیوں نہیں کی ۔

وسیم اختر نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری اس چیز کا نوٹس لیں ۔ کراچی میں انتظامات کے لیے اختیارات نیچے تک کیوں نہیں دیے جا رہے۔

ان کاکہنا تھا کہ کراچی میں انتظامات پہلے ہی نہیں تھے اس سال جو بارشوں سے تباہی ہوئی ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ پہلے ہی شہر میں انفراسٹرکچر نہ ہونے کے برابر تھا حالیہ بارشوں نے بچا کھچا انفراسٹرکچر تباہ کر کے رکھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا کہ ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں گے، ایم کیو ایم کا مینڈیٹ ان کے پاس ابھی بھی موجود ہے۔آپ کا فرض بنتا ہے کہ آرٹیکل 140 اے پر عمل در آمد کرایا جائے ۔پہلے ہی ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چرایا جا رہا ہے ۔کراچی میں ایم کیو ایم کا میڈیٹ چرا کر دوسرے لوگوں کو جتوایا گیا۔