اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بائیک پر نہیں تو کم از کم اپنی بیوی پر تو رحم کریں، شہزاد رائے نے تصویر کیوں شیئر کی ؟

پاکستانی کے مشہور گلو کار شہزاد رائے نے ورلڈ پاپولیشن ڈے کے موقع موٹر سائیکل پر 5 بچوں اور خاتون سمیت سوار ہو نے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ۔

شہزاد رائے نے عالمی دن کی مناسبت سے تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے تحریر میں لکھا کہ موٹر سائیکل پر نہ سہی اپنی بیوی پر تو رحم کریں ۔

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان بڑھتی ہوئی آبادی کے سنگین نتائج بگھت رہا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہے کہ اپنی فیملی کو محدود رکھیں اور بچوں کو ان کے مکمل حقوق دیں ۔

یاد رہے کہ ہر سال 12 جولائی کو پاکستان سمیت دنیابھر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے خطرات سے نمٹنے اور آگاہی کے لیے ورلڈ پاپولیشن ڈے منایا جاتا ہے۔