اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسلام آباد سمیت پنجاب اور آزاد کشمیر میں شدید بارش ،مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔جڑواں شہروں میں طوفانی بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، ندی نالوں میں تغیانی ،ایم ڈی واسا کے مطابق جڑواں شہروں میں ابھی تک 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

حکام کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں اور گوالمنڈی کے مقام پر پانی سطح 9 فٹ تک بلند ہو چکی ہے۔ہنگامی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں بھی پاکستان ٹاؤن میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔گلیوں اور گھروں میں پانی جمع ہونے سے متعدد املاک کو نقصان پہنچا۔

میانوالی میں بھی شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں تغیانی آ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث چاپڑی ڈیم ٹوٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ جہلم، پنڈدادن خان ، کھاریاں ، گجرات ، بھمبر ،میر پور آزاد کشمیر کے اضلاع میں بھی طوفانی بارشوں کے باعث نشینی علاقے زیر آب آ گئے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ملک میں شروع ہونے والا مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 18 جولائی تک جاری رہے گا جس کے باعث کراچی وسطی سندھ ، بلوچستان اور پنجاب میں شدید بارشوں کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر اور آزاد کمشیر میں بھی شدید بارشوں کے بعد جہلم ،چناب اور ستلج میں سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے۔